مختصر مشکاۃ المصابیح आइकन

1.0 by الرّٰسخون فی العلم


May 2, 2023

مختصر مشکاۃ المصابیح के बारे में

mukhtasir mishkat al misabeeh

کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔ جوکہ پانچ ہزار نو سو پنتالیس (5945) احادیث نبویہ ﷺ  پر مشتمل انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی ﷫ نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق وغرب کے عوام وخواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ، علماء وطلبا ، واعظین وخطباء سب ہی اس کتاب سےاستفادہ کرتےچلے آرہےہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک وہند کےدینی مدارس  کےقدیم نصاب  درس میں شامل چلی آرہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر  کئی اہل علم  نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی  لکھے ہیں اوراس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا  نام مشکوٰۃ ہےیہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ احادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔ زیر نظر ’’ مختصر مشکاۃ المصابیح‘‘ مشکاۃ المصابیح کا اختصار ہے یہ  شیخ عبد البدیع صقر نے کیا ہے  اس میں 1319 احادیث ہیں  جن کو موصوف نے   چھ ابواب ( باب العقائد، باب  العبادات،باب الاخلاق،باب السیاسۃ،باب الاقتصاد، باب الاجتماع،)  میں تقسیم  کر کے اس میں مزید عنوان  بندی کی ہے ۔اور تخریج کے  ساتھ ساتھ مفید حواشی میں بھی تحریر کیے ہیں ۔یہ کتاب اگرچہ عربی میں  لیکن افادہ عام کے لیے اسے سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔(م۔ا).

नवीनतम संस्करण 1.0 में नया क्या है

Last updated on May 2, 2023

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

अनुवाद लोड हो रहा है...

अतिरिक्त ऐप जानकारी

नवीनतम संस्करण

निवेदन مختصر مشکاۃ المصابیح अपडेट 1.0

द्वारा डाली गई

Ahmed Atef

Android ज़रूरी है

Android 5.0+

अधिक दिखाएं

مختصر مشکاۃ المصابیح स्क्रीनशॉट

टिप्पणी लोड हो रहा है...
खोज हो रही है...
APKPure की सदस्यता लें
सर्वश्रेष्ठ एंड्रॉइड गेम और ऐप्स के शुरुआती रिलीज, समाचार और गाइड तक पहुंचने वाले पहले व्यक्ति बनें।
जी नहीं, धन्यवाद
साइन अप करें
सफलतापूर्वक सब्सक्राइब!
अब आप APKPure की सदस्यता ले रहे हैं।
APKPure की सदस्यता लें
सर्वश्रेष्ठ एंड्रॉइड गेम और ऐप्स के शुरुआती रिलीज, समाचार और गाइड तक पहुंचने वाले पहले व्यक्ति बनें।
जी नहीं, धन्यवाद
साइन अप करें
सफलता!
अब आप हमारे न्यूज़लेटर की सदस्यता ले चुके हैं।