لسان القرآن के बारे में

उर्दू में कुरान जानें, इस एप्लिकेशन को आमिर सोहेल की 2014 व्याख्यान के आधार पर 100% है।

بسم الله الرحمن الرحیم

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اس کام کو مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی।

یہ ایپ مکمل طور پر برادر عامر سہیل صاحب کے 2014 کے لیکچرز اور کتاب لسان القرآن پر مشتمل ہے.میں نے اپنی طرف سے اس میں کسی بھی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا ہے।

اللہ تعالی برادر عامر سہیل صاحب کو جزا ئےخیرعطا فرمائے جنہوں نے عربی زبان سیکھنا ہر عام و خاص کے لیے آسان کر دیا ہے.یہ ایپ قطعی طور پر لیکچرز کا متبادل نہیں ہے, بلکہ اس ایپ سے مستفید ہونے کی بنیادی شرط پہلے لیکچرز کو مکمل طور پر دیکھنا ہے। بصورت دیگر اس ایپ سے فائدہ حاصل کرنا دشوار ہوگا।

اس ایپ کو بنانے کی وجہ یہ ہے کہ میرے متعدد دوستوں اور عزیز واقارب نے عربی زبان سیکھنے کے مختلف طریقے استعمال کیے, میرا مشاہدہ ہےکہ سب لوگ بڑے جوش و جذبہ سے ابتدا کرتے ہیں, لیکن کچھ عرصہ کے بعد سیکھنا ترک کر دیتے ہیں, کیونکہ جوں جوں وہ آگے بڑہتے ہیں, حاصل کردہ علم پر دسترس رکھنا مشکل ہو جاتی ہے।

میں نے اپنے زمانہ طالب علمی میں ایک طریقہ اپنایا جس نے مجھے بہت مدد کی, ا اللہ تعالی کے فضل اور توفیق سے اس طریقہ کار کو اپنانےکی وجہ سے میرے لیے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں داخلہ لینا ممکن ہوا اور بعد ازاں امریکہ میں تعلیم کے دوران آسانی رہی.شروع سےہی میری عادت رہی کہ اچھی سے اچھی اور مفصل کتاب پڑھنی ہے اور پھر اسکا خلاصہ بنالینا ہے, جو دہرائی کے لیے بہت آسانی پیدا کر دیتا ہے। بعض اوقات ایسا بھی ہوا کے 200 صفحات کا خلاصہ 20 صفحات پر بنالیا, جس کی وجہ سے مکمل کتاب چند منٹوں میں دہرائی جاسکتی ہے.اسی طریقہ کو میں نے عربی زبان سیکھنے میں استعمال کیا جس کی وجہ سے کافی آسانی ہوئی.جب میں نے اپنے جاننے والوں سے یہ طریقہ شئیر کیا تو اللہ کے فضل سے جو لوگ کافی کوششوں کے بعد مایوس ہو گئے تھے انھوں نے بھی آسانی سے اس کورس کو مکمل کرلیا।

بنیادی طور پر اس ایپ کا مقصد مختصر وقت میں مکمل لیکچرز کو دہراناہے। اس ایپ کے آخر میں نے ایک سبق کا اضافہ کیا ہے جس میں تما م اسباق کا خلاصہ اور اہم قواعد کو اکٹھا کیا گیا ہے। میں ذاتی طور پر اسم کے 41 اسباق کو تقریبا دو گھنٹوں میں دہرا لیتا ہوں, جس کی وجہ سے ان تمام اسبا ق پر دسترص حاصل کرناااور یاد رکھنا بہت آسان ہو جاتاہے।

ہر لیکچر کو ایک سبق کی شکل دی گئی ہے.لیکچرز کو موضوع کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہے.ان لیکچرز میں جو کچھ بھی بورڈ پر لکھا گیا اس کو اسی طرح سے ہو بہو ٹائپ کرنے کی سعی کی ہے। ہر موضوع کی متعلقہ آڈیو ااوراس سبق سے متعلقہ لسان القرآن کتاب کے صفحات کو اپ لوڈ کیا گیاہے, اس کے علاوہ اس سبق سے متعلقہ لسان القرآن کتاب میں جو مشق دی گئی ہے اس کوبھی شامل کیا ہے.اس کے علاوہ ہر لیکچر کا خلاصہ بھی تحریر کیا گیا ہے تاکہ دہرائی میں آسانی ہو.اس کے علاوہ آخر میں متعلقہ ویڈیو کا لنک دیا گیا ہے جس کے ذریعے سے یو ٹیوب سے لیکچر دیکھا جا سکتا ہے.متعلقہ موضوع کاویڈیو میں وقت بھی تحریر کیا گیا ہےجس کے ذریعہ اس کو آسانی سے ڈھونڈا جا سکتا ہے।

میں محترم برادر عامر سہیل صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ایپ کو مکمل کرنے میں راہنمائی فرمائی.میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات میں سے اپنا قیمتی وقت نکالا اور تمام اسباق کوپڑھا اورتصحیح کی।

والسلام, دعاؤں کاطالب

ڈاکٹر محمد آصف ڈوگر

2017/11/02

अनुवाद लोड हो रहा है...

अतिरिक्त ऐप जानकारी

नवीनतम संस्करण

निवेदन لسان القرآن अपडेट 1.2

द्वारा डाली गई

Ray Tous

Android ज़रूरी है

Android 4.1+

अधिक दिखाएं

नवीनतम संस्करण 1.2 में नया क्या है

Last updated on Feb 6, 2019

Add push notification

अधिक दिखाएं

لسان القرآن स्क्रीनशॉट

पिछले 24 घंटों में लोकप्रिय लेख

टिप्पणी लोड हो रहा है...
भाषाओं
खोज हो रही है...
APKPure की सदस्यता लें
सर्वश्रेष्ठ एंड्रॉइड गेम और ऐप्स के शुरुआती रिलीज, समाचार और गाइड तक पहुंचने वाले पहले व्यक्ति बनें।
जी नहीं, धन्यवाद
साइन अप करें
सफलतापूर्वक सब्सक्राइब!
अब आप APKPure की सदस्यता ले रहे हैं।
APKPure की सदस्यता लें
सर्वश्रेष्ठ एंड्रॉइड गेम और ऐप्स के शुरुआती रिलीज, समाचार और गाइड तक पहुंचने वाले पहले व्यक्ति बनें।
जी नहीं, धन्यवाद
साइन अप करें
सफलता!
अब आप हमारे न्यूज़लेटर की सदस्यता ले चुके हैं।