Use APKPure App
Get رضی اللہ عنہم old version APK for Android
razi allah hu anhum
صحابہ کرام کی عظمت سے کون انکار کرسکتاہے۔یہ وہی پاک باز ہستیاں ہیں جن کی وساطت سے دین ہم تک پہنچا۔انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔لیکن اس پر فتن دور میں بعض بدبخت لوگ ان کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوکر اللہ تعالیٰ کے غیظ وغضب کودعوت دیتے ہیں ۔ صحابہ کرام وصحابیات رضی اللہ عنہن کےایمان افروز تذکرے، سوانح حیا ت، عظمت ودفاع سے متعلق ائمہ محدثین او راہل علم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں۔زیر نظر کتاب’’رضی اللہ عنہم‘‘فہم قرآن کےمعروف ادارہ النور انٹرنیشنل کی بانی محترمہ استاذہ نگہت ہاشمی صاحبہ کی مرتب شدہ ہے ۔موصوفہ اس کتاب میں نور نبوی کے ہالے میں رہنے والے خوش بخت 41 صحابہ کرام کےبارے میں زبان رسالت سے نکلے ہوئے محبت بھر ے الفاظ کو کتب احادیث (صحاح ستہ) سے تلاش کرکے باحوالہ ایک خاص ترتیب سےیکجا کردیا ہےتاکہ انبیاء کے بعد کائنات کی ان معزز ترین ہستیوں کو رسول اللہ ﷺ کی نظر سے دیکھیں کہ جن کےبارے فرمان الہی ہے۔’’بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں۔ ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے۔ یہ اس کے لئے ہےجو اپنے پروردگار سے ڈرے ۔‘‘(البینۃ:7۔8) اللہ تعالیٰ ہمیں صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کوسمجھنے اوران کی مبارک زندگیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کی توفیق دے (آمین) (م۔ا).Last updated on Feb 7, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Android ज़रूरी है
5.0
श्रेणी
रिपोर्ट
رضی اللہ عنہم
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Feb 7, 2023