Use APKPure App
Get دروس الاذکار old version APK for Android
droos al azkar
دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیامیں بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ’’تم مجھے پکارو، میں تمہاری پکار کو قبول کروں گا اور جو اللہ سے نہیں مانگتے ہیں ان کو دھمکی دی گئی ہے یعنی جو اللہ سے نہیں مانگتے ہیں ان کو ذلیل وخوار کر کے جہنم میں داخل کیا جائے گا۔‘‘اس لیے دعاکا اہتمام کرنا ضروری ہے نبی کریم ﷺ بندگی کا کامل نمونہ تھے آپ ﷺ کثرت سے دعائیں کرنے کے علاوہ روز مرہ زندگی کے ہر معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے مانگتے تھے کھانے سے پہلے ، کھانے کےبعد سونے ،جاگنے، گھر میں آنے جانے ، مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلتے وقت قضائے حاجت سے پہلے اور بعد الغرض زندگی کے ہر کام میں اللہ کو پکارتے اور اس سے مانگتے تھے ۔اس کے علاوہ آپﷺ کی زبانِ مبارک ہمیشہ ذکر ِالٰہی سے تر رہتی تھی۔ہردور میں بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے مستفید ہوکر اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر نظر کتاب’’ دروس الاذکار‘‘ مولانا ابو الکلام عبد اللہ مدنی ﷾ کی کاوش ہے ۔ فاضل مصنف نے صحیح دعاؤں کا پانچ اسباق پر مشتمل یہ مجموعہ تعلیمی نصاب کے طور پر حیدرآباد،دکن کےمشہور ادارہ جامعۃ المفلحات ، جامعۃ الفلاح اور مرکز الایتام کےمبتدی طلبہ وطالبات کے لیے تیار کیا ہے۔اس مجموعہ کی انفرادیت کےپیش نظر اسے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیاگیا ہے تاکہ مدارس ، سکول وکالج کے طلباء کےوطالبات بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔(م۔ا).Android ज़रूरी है
5.0
श्रेणी
रिपोर्ट
Last updated on Feb 17, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
دروس الاذکار
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Feb 17, 2023