Use APKPure App
Get حقیقت شرک و توحید old version APK for Android
haqiqat shirak w touheed
اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’حقیقت شرک وتوحید‘‘صاحب تدبرقرآن مولانا امین احسن اصلاحی کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب دو حصوں حقیت شرک اور حقیقت توحید پر مشتمل ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے دین کے بنیادی عقائد کی وضاحت قرآن حکیم کے فطری وعقلی دلائل کی روشنی میں کی ہے ۔پہلے حصے حقیقت شرک میں دس ابواب قائم کیے ہیں ۔ اور ا ن میں شرک کی حقیقت اور اس کے اقسام ، مشرکین کا شرک،اہل کتاب کا شرک، منافقین کا شرک،موجودہ دنیا او رموجودہ مسلمانوں کی حالت کا جائزہ اور شرک کا اصلی سبب بیان کیا ہے۔اور کتاب کے دوسرے حصہ حقیقت توحید میں توحید کے عمومی دلائل ،توحید کےدلائل انفس،توحید خصوصی دلائل، توحید کےاثرات اور دین میں توحید کی اہمیت کو واضح کیا ہے ۔(م۔ا).Android ज़रूरी है
5.0
श्रेणी
रिपोर्ट
Last updated on Aug 14, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
حقیقت شرک و توحید
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Aug 14, 2023