Use APKPure App
Get تفہیم الفرائض old version APK for Android
तफ़ीम अल फ़राज़
'علمِ وراثت'، علمِ فرائض' یہ ایک ہی علم کے دو نام ہیں، جس میں انسان کی وفات کے بعد اس کے مال کی تقسیم کے اصول وضوابط کے متعلق گفتگو کی جاتی ہے، وراثت کے مسائل بھی نماز روزہ، نکاح وطلاق جیسے شرعی احکام ہی ہیں، لیکن اہمیت کے پیشِ نظر علما و فقہا نے جن احکام ومسائل میں الگ الگ تصنیفات فرمائی ہیں، 'علمِ وراثت' بھی انہیں میں سے ایک ہے، اردو زبان میں بھی اس پر کئی ایک تصنیفات موجود ہیں، لیکن جس طرح نماز وغیرہ کے مسائل پر بہ کثرت تصنیفات پائی جاتی ہیں، وراثت کے متعلق وہ اہتمام نہ ہونے کے برابر نظر آتا ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہمارے ہاں برصغیر میں وراثت کے شرعی طریقہ کار کو جاننے میں دلچسپی نسبتا کم ہوتی ہے ، اسی طرح اس فن کو قدرے مشکل بھی سمجھا جاتا ہے، بلکہ سننے میں آیا ہے کہ بعض کبار اور معروف اہلِ علم بھی اس فن میں رائے دینے سے کتراتے ہیں، لیکن شیخ کفایت اللہ ان خوش نصیب علما میں سے ہیں، جنہیں یہ علم انتہائی آسان محسوس ہوتا ہے، بلکہ انہیں اس کے مسائل پر اتنی گرفت ہے کہ وہ اس فن کو دیگر لوگوں کے لیے بھی انتہائی آسان بنا کر پیش کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، جس کی بہترین دل یل ان کی زیر نظر تصنیف ' تفہیم الفرائض' ہے، شیخ سنابلی کا دعوی ہے کہ اس فن کو مشکل سمجھنے کی بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں تدریس و تصنیف کا قدیم طریقہ اپنایا جاتا ہے، اسی طرح تفہیم کی بجائے رٹے پر زور دینے کی وجہ سے یہ علم مزید عقل وخرد پر بھاری محسوس ہوتا ہے، شیخ سنابلی نے ' تفہیمِ فرائض' کو ممکن و سہل بنانے کے لیے ایک تو جدید اصول وضوابط کا استعمال کیا ہے، دوسرامسائلِ وراثت کی مروجہ تقسیم میں تقدیم و تاخیر کی ہے ، اسی طرح اہم اور غر اہم تا تعین کرکے ھرکے اس ف\ اس فن کی تدریس کرنے والے اساتذہ کرام کے لیے کچھ تجاویز بھی ارشاد فرمائی ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو مصنف، ناشر سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، اور اس علم کے طلبہ واساتذہ کے لیے نفع مند بنائے۔ شیخ سنابلی نوجوان عالم دین ہیں، اپنی کئی ایک تصنیفات کی وجہ سے علمی حلقوں سے قابل مصنف و محقق کی طرح تعریف و ستائش وصول کرچکے ہیں، البتہ محدث لائبریری اور فورم کے ساتھ ان کا رشتہ و تعلق ان سب چیزوں سے پہلے کا ہے، چہار سو شہرت کے باوجود وہ اپنے اس پہلے تعلق کی لاج آج بھی رکھے ہوئے ہیں، اور اپنی کئی ایک علمی کاوشیں محدث فورم اور محدث لائبریری کے لیے بھیجتے رہتے ہیں، زیر نظر کتاب کی محدث لائبریری پر پیشکش بھی اسی ایمانی محبت ومودت کا ایک नामोनिहा, अल्लाह तसल्ली के रूप में अहोत और रिश्ती को इमिशी फासम और दाहम रेकजी (हाँ)।Last updated on Dec 28, 2022
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Android ज़रूरी है
5.0
श्रेणी
रिपोर्ट
تفہیم الفرائض
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Dec 28, 2022