Use APKPure App
Get امریکہ میں اسلام old version APK for Android
amrica me islam
اسلام دین فطرت ہے اور عالمگیر دین ہے جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دینِ اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،اسلام کی کرنیں مکہ مکرمہ او ر مدینہ طیبہ سے نکل کر پوری دنیا میں پہنچ چکی ہیں۔دن بدن بلاد کفار میں بسنے والے لوگ دائرۂ اسلام میں داخل ہورہے ہیں ۔اسلام اس وقت دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے ریاست امریکہ میں تقریباً 16ویں صدی عیسوی کے نصف میں اسلام کا آغاز ہوا ب وہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان موجود ہیں اور بڑی تیزی سے اسلام میں داخل ہور ہے ہیں۔ 1880 سے 1914 کے درمیان ہزاروں مسلمان سلطنت عثمانیہ اور جنوبی ایشیاء سے ہجرت کرکے امریکہ پہنچے تھے۔ افریقہ سے لائے گئےغلاموں میں بھی تقریباً 15 سے 30 فیصد مسلمان تھے۔ 20 ویں صدی کے دوران امریکہ کے ترقی یافتہ ہونے کی وجہ سے مسلم ممالک سے بہت بڑی تعداد میں مسلمان امریکہ آ گئے 2005 کے اندازے کے مطابق مسلم ممالک سے آئے تقریباً 96000 لوگوں نے امریکہ کی شہریت حاصل کی جبکہ 2009 میں یہ تعداد 115،000 تک پہنچ گئی2010 میں پیو ریسرچ سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں 26 لاکھ مسلمان آباد ہیں جو کل آبادی کا 0.8 فیصد ہیں مریکہ میں مسلمانوں کی اٹھان ان سیکڑوں اداروں کی مرہون منت ہے جوا علیٰ تعلیم کے لیے اس ملک میں آنے والے نوجوانوں طلباء اور نو مسلم امریکیوں نے قائم کیے ۔ ان میں ’’ مسلم سٹوڈینٹس ایسوسی ایشن ‘‘ اور’’ نیشن آف اسلام‘‘ کو اساسی حیثیت حاصل ہے ۔امریکہ میں میں جامع مسجد کو عام طور پر اسلامک سنٹر کہاجاتا ہے ۔اسلامک سنٹر میں نماز جمعہ ،نماز پنجگانہ، صلاۃ جمعہ اور عیدین کی نمازوں ک علاوہ عربی زبان اور دینیات کی کلاسیں ہوتی ہیں۔ مغرب میں آباد مسلمانوں کے مخصوص مسائل پر مذاکرے ہوتے ہیں ۔تقریباً ہر اسلامک سنٹر میں ایک بڑا باورچی خانہ اور اس کے ساتھ ایک ہال ہے جسے شادی بیاہ کےاجتماعات کے لیےبھی استعمال کیاجاتا ہے ۔ایسے سنٹروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے ۔جناب اکمل علیمی نے زیر نظر کتاب ’’ امریکہ میں اسلام ‘‘ میں امریکہ میں اسلام کی تبلیغ کے ادارے اور وہاں مسلمانوں کے اعدار وشمار کو پیش کیا ہے (م۔ا).Last updated on Feb 28, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Android ज़रूरी है
5.0
श्रेणी
रिपोर्ट
امریکہ میں اسلام
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Feb 28, 2023