Use APKPure App
Get آبرو کی حفاظت old version APK for Android
aabru ki hifazat
اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔ اسلام زمانہ جاہلیت کی غیر انسانی طفل کشی کی رسم کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسلام ہی دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو ان کے اصل مقام و مرتبے سے ہمکنار کیا۔ اس کی عزت و آبرو کے لیے جامع قوانین متعین کیے، عورت کو وراثت میں حقدار ٹھہرایا، اس کے عائلی نظام کو مضبوط کیا۔ اسلام کے معاشرتی نظام کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہاں خاندان کے عناصر کی تعداد بہت وسیع ہے۔ اسلام نے اس حوالے سے جس اہتمام کے ساتھ احکام بیان کیے ہیں، اگر حقیقتاً مسلمان ان سے آگاہ ہو جائیں، ان پر اسی طرح ایمان رکھیں جس طرح ایمان رکھنے کا حق ہے اور حقیقی طور پر ان کا نفاذ کر لیں تو ایک مضبوط، خوشحال اور باہمی محبت کا خوگر خاندان تشکیل پا سکتا ہے۔ مغرب اور اسلام کے تصور خاندان میں یہ فرق ہے کہ مغرب میں صرف ایک مرد اور ایک عورت کے جوڑے پر مبنی ہے اور بیٹے، بیٹیاں جوانی کو پہنچتے ہی اپنی راہ لیتے ہیں۔ بچوں کے جوان ہونے کے ساتھ ہی والدین کا ان سے کوئی عملی تعلق نہیں رہتا۔ اسلام میں خاندان سمٹا اور سکڑا ہوا نہیں بلکہ وسیع اور پھیلا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"آبرو کی حفاظت" علامہ بکر بن عبداللہ ابو زید کی عربی تصنیف ہے۔ جو مملکت سعودی عرب کی افتاء کمیٹی کے رکن ہیں۔ یہ تصنیف آزاد خیال رکھنے والے افراد کے لیے ایک نادر تحفہ ہے۔ موصوف نے اپنی تصنیف میں مردوں کے حقوق، عورتوں کی ذمہ داریاں، خواتین کے مخصوص احکام و مسائل، پردے کے احکام اور دیگر مسائل پر جامع بحث کی ہے۔ موصوف کی اس تصنیف کو محمد العمری ابو عبداللہ نے بڑے احسن انداز سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین( عمیر).Last updated on Jul 16, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
द्वारा डाली गई
معاذ صيدون
Android ज़रूरी है
Android 5.0+
श्रेणी
रिपोर्ट
آبرو کی حفاظت
الرّٰسخون فی العلم
1.0
विश्वसनीय ऐप